Thursday 8 January 2015

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اینکرپرسن ریحام خان کا بالآخر نکاح ہوگیاجس کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں جس کے بعد ملک میں جاری افواہوں کا طوفان تھمنے کا امکان ہے ۔ بھارتی ٹی وی چینل ’این ڈی ٹی وی ‘ نے ریحام خان سے متعلق 10باتیں بتائی ہیں جو شاید آپ کو معلوم نہیں ۔ 
اکتالیس سالہ ریحام خان پاکستانی نیوز چینل ڈان نیوزپر کرنٹ افیئرزپروگرام ’ان فوکس‘ کی میزبان ہیں ۔ 
ریحام خان لیبیاءمیں پیداہوئیں اور برطانیہ میں زیادہ ترتعلیم حاصل کی۔
اُنہوں نے اپنے صحافتی کیریئرکا آغاز بی بی سی سے کیا جس کے بعد وہ برطانیہ میں ریڈیو سے بھی وابستہ رہیں ۔
2013ءمیں ریحام خان پاکستان آئیں اور الیکشن کی کوریج کے لیے نیوز ون کو جوائن کیا۔
اس سے قبل ریحام خان کاماہرنفسیات اعجاز رحمان سے شادی کی تھی جس سے اُن کے تین بچے ہیں ۔ 
صحافت کے شعبے میں آنے کی وجہ سے دونوں میں اختلافات ہوئے اور علیحدگی ہوگئی ، بچے پہلے شوہر کے پاس ہیں ۔ 
ریحام خان نے ایجوکیشن میں گریجوایشن اور سوشیالوجی میں ماسٹرکی ڈگری شروع کی لیکن بعدازاں ایم اے جرنلزم کیا۔
اپنی ویب سائیٹ پر ریحام خان نے اپنے آپ کو صحافی ، اینکر اور جنگجو لکھاہے ۔ 
ریحام خان سفر کی بہت شوقین ہیں اور وہ سہاراسحرا کے درمیان پیدا ہوئی تھیں ، شاید یہی وجہ ہے کہ میری اعرابی روح ہے ۔ 
شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبروں سے دلبرداشتہ ہوکر ریحام خان نے حالیہ دنوں میں اپنا فیس بک اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیاجس پر اُن کے 89,700فالوورز تھے ۔

0 comments:

Post a Comment